نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی)مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو راجیہ سبھا کا رکن نامزد کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے صدر سے مسٹر گوگوئی کی نامزدگی رد کرنے کی اپیل کی ۔
پارٹی پولٹ بیورو نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ مسٹر گوگوئی کی نامزدگی سے عدالت کی آزادی پر سوالیہ نشان لگ گئےہیں۔ مودی حکومت نے عدلیہ کی آزادی کی اہمیت کو کم کیا ہے اور عدلیہ اور مقننہ کی علیحدگی کو متاثر کیا ہے۔
پارٹی نے یہ بھی کہا
ہے کہ مسٹر گوگوئی نے ملک کے ججوں کو ریٹائرہونے کےبعد عہدے دیئے جانے کی خود تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ عدالت کے چہرے پر یہ ایک داغ ہے لیکن وہ خود راجیہ سبھا کے رکن نامزد کئے گئے۔
مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ عدالت نے مندر مسجد سے لےکر کشمیر اور سی اے اے کے بارے میں جس طرح کے فیصلے سنائے ہیں اس سے مسٹر گوگوئی کی نامزدگی کے سلسلے میں سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس لئے ہم صدر رام ناتھ کووند سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مسٹر گوگوئی کی نامزدگی کو رد کردیں۔