: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 فروری (یو این آئی) لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے اپنی اہلیہ کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ روابط کے بارے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے الزامات پر ہفتہ کو سخت ردعمل ظاہر کیا اور قانونی کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنی پوسٹ میں مسٹر گوگوئی نے کہا، 'بی جے پی نے مجھے اور میرے خاندان کو بدنام کرنے کے لیے 'انتہائی' قدم اٹھایا ہے ان کے الزامات بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔
میں مناسب قانونی کارروائی کروں گا۔ قابل ذکر ہے کہ آج بی جے پی نے الزام لگایا کہ مسٹر گو گوئی کی اہلیہ کے آئی ایس آئی سے تعلقات ہیں۔ پارٹی کے ترجمان اجے آلوک نے یہاں ایک پر یس کا نفرنس میں یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی آئی ایس آئی کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گو گوئی کی شادی 2013 میں الز بتھ کولبرن سے ہوئی تھی، جو پہلے آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ علی تو قیر شیخ کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ یہ سینیٹر تھام کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں، جن کے جارج سوروس سے قریبی تعلقات ہیں۔