the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 مئی (یو این آئی) کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے منگل کو ہندوستانی کاروباریوں سے اپیل کی کہ وہ جہاں کہیں بھی موقع ہو مقامی طور پر خریداری کریں تاکہ گھریلو سپلائی چین مزید مضبوط اور موثر ہوسکے۔
گوئل نے کہا کہ صنعت اور حکومت کی مشترکہ کاوشوں سے ہندوستان 2030 تک 1000 ارب ڈالر مالیت کی اشیاء اور خدمات کی برآمد کا ہدف حاصل کرسکتا ہے۔
انہوں نے ہندوستانی کاروباریوں پر بھی زور دیا کہ وہ ویلیو ایڈڈ برآمدات کو فروغ دیں اور کہا کہ پردھان منتری گتی شکتی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کرنے اور ترسیل کی لاگت کو کم کرنے میں



مدد کرے گی۔ انہوں نے دنیا بھر میں ہندوستانی سفارتی مشنوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی صنعتوں کی حمایت کریں اور ہندوستانی تاجروں کی اچھی باتوں کو دوسروں کے سامنے لائیں ۔
وہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ناشتے کے دوران ’’بزنس 4.0 پر بحث مباحثہ‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔کامرس اور صنعت کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق مسٹر گوئل نے بین الاقوامی سپلائی چین پر ضرورت سے زیادہ انحصار کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور ہندوستانی صنعت کے نمائندوں سے اپیل کی کہ جہاں بھی موقع ہو مقامی طور پر خریدیں تاکہ گھریلو سپلائی چین مضبوط اور کارآمد بنے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.