،بے گناہوں کی باعزت رہائی تک ہماری قانونی جدوجہد جاری رہے گی: مولانا ارشدمدنی
نئی دہلی،17، اکتوبر(یو این آئی) ایودھیا سے بذریعہ سابرمتی ٹرین 27فروری 2002 کو واپس آنے والے 59 کار سیوکوں کومبینہ طورپر زندہ جلانے کے الزامات کے تحت ہائی کورٹ سے عمر قید کی سزا پانے والے ملزمین کی اپیلوں پر حتمی سماعت کے لیئے سپریم کورٹ
رضامند ہوگئی ہے جمعیۃ علما ہند کی جاری ریلیز کے مطابق گذشتہ دنوں اس اہم معاملے کی سماعت سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس کے وی وشوناتھن کے روبرو عمل میں آئی جس کے دوران عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ وہ تمام عدالتی ریکارڈ جو گجراتی زبان میں ہے اس کا انگریزی زبا ن میں ترجمہ کرکے پیپر بک کی شکل میں عدالت میں داخل کرے۔