پنجی/26نومبر(ایجنسی) گوا کانگریس صدر گریش شوڈانکر بیمار چل رہے وزیراعلی منوہر پاریکر کے استعفی کی مانگ کو لیکر یہاں منگل کے روز ایک روزہ دھرنے پر بیٹھیں گے، گریش آر ٹی آئی کارکن راجن گھاٹے کے بغل میں دھرنے پر بیٹھیں گے جو یہاں آزاد میدان میں پچھلے 11 دن سے بھوک ہڑتال پر ہے، گھاٹے
کی مانگ ہے کہ پریکر اپنی صحت کی وجہ سے عہدہ چھوڑیں.
منوہر پاریکر دہلی میں واقع ایمس میں شریک تھے اور 14 اکتوبر کو ریاست لوٹنے کے بعد انکا انکے رہائش پر انکا علاج کیا جارہا ہے، بی جے پی کا کہنا ہے کہ حالانکہ پاریکر کا علاج چل رہا ہے وہ اسکے باوجود انتظامیہ کے معاملوں کو دیکھ رہے ہیں.