نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے گوا میں امت پالیکر کو پارٹی کا وزیر اعلیٰ چہرہ قرار دیا ہے۔
آپ کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند
کیجریوال نے بدھ کو گوا کے ڈوناپولا میں ایک رسمی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گوا تبدیلی چاہتا ہے۔
اب تک گوا کے پاس متبادل نہیں تھا، لیکن اب عام آدمی پارٹی ایک متبادل ہے۔