نئی دہلی/16اکتوبر(ایجنسی)گوا میں منگل کے روز سیاسی سرگرمی تیز ہوگئی ہے، ریاست میں دو کانگریس ایم ایل اے نے منگل کے روز پارٹی کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے استعفی دے دیا ہے، اسکے بعد دونوں نے بی جے پی کا دامن پکڑلیا، گوا
کانگریس کے ان دو dayanand-sopte-subhash-shirodkar ایم ایل اے نے اپنا استعفی اسمبلی اسپیکر کو سونپ دیا ہے، اسکی تصدیق بھی اسپیکر نے کردی ہے.
بتایا جارہا ہے کہ دونوں ایم ایل اے منگل کی شام پانچ بجے دہلی میں بی جے پی میں شامل ہونگے.