the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/9جولائی(ایجنسی) ہندستانی عازمین کے بذریعہ ہوائی جہاز سفرِ حج کے لئے گلوبل ٹنڈر جاری کرنے کے مطالبے کے تحت داخل عرضی کل (منگل کو)سپریم کورٹ میں زیر سماعت آئے گی۔
یہ عرضی 5 مارچ کو آل انڈیا حج سیوا سمیتی نے داخل کی تھی۔ 
سمیتی کے صدر حافط نوشاد احمد اعظمی نے بتایا کہ حج سبسڈی ختم کر دیئے جانے اور سفر حج پر جی ایس ٹی لگا دئیے جانے کے با وجود حکومت نےجب ہندستانی عازمین کو حج کے "مہنگے کرائے" سے نجات دلانے کے لئے گلوبل ٹنڈر جاری کرنےسے اتفاق نہیں کیا ،تب سمیتی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا



کہ اب جبکہ سمندری راستے سے سفر حج کے لئے گلوبل ٹنڈر داخل کا جا چکا ہے ، وہ امید کرتے ہیں عدالت عظمیٰ حاجیوں کے حق میں پیسے اور وقت دونوں کی بچت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہندستانی عازمین کے بذریعہ ہوائی جہاز سفرِ حج کے لئے گلوبل ٹنڈر جاری کے باجواز مطالبے پر سنجیدگی سے غور کر کے مناسب فیصلہ سنائے گی۔

مسٹر اعظمی نے کہا کہ سمندری راستے سے حج ابھی شروع بھی نہیں ہوا لیکن اس کے لئے گلوبل ٹنڈر کو مناسب سمجھا گیا حالانکہ سعودی عرب تک ہوائی سفر حاجیوں کے لئے نسبتاً آسان ہے اور گلوبل ٹنڈر کے نتیجے ہوائی سفر کا کرایا زیادہ سے زیادہ حاجیوں کے لئے قابل برداشت ہو جائے گا۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق رکن نے امید ظاہر کی کہ حکومت ہند بھی اس معاملے کے عوام دوست پہلو کو سامنے رکھ کر اپنے موقف پر نظر ثانی کرے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.