نئی دہلی، 15 مارچ (یواین آئی) مرکزی وزیر جنگلات ، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی پرکاش جاوڈیکر نے پیر کو راجیہ سبھا میں بتایاکہ چمولی میں حالیہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے متعدد مطالعات کی جارہی ہیں لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حادثہ گلیشیر پھٹنے کی وجہ سے کافی ملبہ اور پانی آجانے کی وجہ سے ہوا تھا۔
مسٹر جاویڈکر نے وقفہ سوال کے دوران سماج وادی پارٹی کے ریوتی
رمن سنگھ کے ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ چمولی حادثہ گلیشیر پھٹنے کی وجہ سے ملبہ اور پانی آجانے کی وجہ سے ہوا ہے لیکن اس کی مزید وجوہات جاننے کے لئے بہت سے زاویوں سے اطلاعات اکٹھی کی جارہی ہیں اور وسیع مطالعہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بالائی گنگا خطے میں پہلے سے منظور شدہ پن بجلی منصوبوں کے علاوہ اس علاقے میں اس طرح کے کسی بھی منصوبے کی منظوری نہیں دی جارہی ہے۔