: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ لڑکیاں ملک کی نوجوان طاقت کا ایک اہم حصہ ہیں اور بدعنوانی کے ظلم کی جگہ جمہوریت کے ثمرات نے لے لی ہے۔
ہفتہ کو یہاں نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے رضا کاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ زندگی کا ہر شعبہ لڑکیوں کے عزم اور شرکت پر منحصر ہے۔
لڑکیاں ہماری نوجوان قوت کا ایک
اہم جزو ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں این ایس ایس کے رضا کاروں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑنے یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والی لڑکیوں اور خواتین کی شاندار کار کردگی کی تعریف کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج بد عنوانی اور دلالوں کا خاتمہ ہو چکا ہے اور نوجوانوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے بے پناہ مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کے ظلم کی جگہ جمہوریت کی میرٹ کریسی نے لے لی ہے۔