نئی دہلی/20اگست(ایجنسی)کیرل کے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوکر تاملناڈو کی نو سالہ ایک بچی نے سائیکل خریدنے کے لیے چار سال تک جمع کی گئی رقم کو راحت کاموں کے لیے دے دی، اسکے اس کام سے سائیکل بنانے والی ایک مشہورکمپنی نے
اب بچی کو اسکے خوابوں کی سائیکل تحفے میں دینے کا وعدہ کیا ہے.
ریاست کے ویللوپورم علاقے کی انوپریہ نے ٹی وی پر کیرل کی تباہی دیکھنے کے بعد چار سال تک جمع کی گئی 9 ہزار روپے کی اپنی بچت کو کیرل متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا.