حیدرآباد11/جنوری (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق و انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے گفٹ اے اسمائل پروگرا م کے تحت ایمبولنس گاڑیوں کو جھنڈی دکھائی جس کا اعلان قبل ازیں ان کی سالگرہ کے موقع پرکیاگیا
تھا۔
ان عصری ایمبولنس گاڑیوں کا مقصد مریضوں کی منتقلی کے لئے بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔
اس پروگرام میں ریاستی وزیرپی اجئے کمار،رکن پارلیمنٹ جیتندرریڈی،رکن کونسل مہیندرریڈی،رکن اسمبلی ایس وینکٹ ویرئیا اور دوسروں نے شرکت کی۔