بھوپال، 17 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد کے آج یہاں پہنچنے پر ان کے حامیوں نے خیرمقدم کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق مرکزی وزیر
مسٹر آزاد ذاتی دورے پر بہ ضابطہ فلائٹ سے یہاں پہنچے اور آج ہی ان کے واپس لوٹنے کا امکان ہے۔
راجبھوج ایئرپورٹ پر سابق وزیر پی سی شرما، کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود اور دیگر رہنماؤں نے ان کا خیرمقدم کیا۔