جے پور، 3 نومبر (ایجنسی) راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد نے مرکز کی مودی اور راجستھان کی وسندھرا راجے حکومت پر بدعنوانی، عوام کے ساتھ وعدہ خلافی اور دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں حکومتیں پوری طرح ناکام رہی ہیں۔
مسٹر غلام نبی آزاد نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں انتخابات کے وقت اور اس کے بعد عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورانہیں کیا اور دنیا میں سب سے زیادہ بدعنوانی کے واقعات بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے ان ساڑھے چار برسوں میں ہوئے ہیں۔
font-size: 18px; text-align: start;">
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے پارلیمنٹ اور اس سے باہر کئی ذرائع سے جنگی طیارے رافیل سودے معاملے، کالا دھن، بدعنوانی سمیت کئی مسائل کو انہوں نے اٹھایا لیکن مودی حکومت نے کسی بھی سوال کا اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔
مسٹر غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ کانگریس نے رافیل معاملے میں جانچ کا مطالبہ کیا لیکن مسٹر مودی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے پارلیمنٹ میں وزیراعظم پر الزام لگے لیکن انہوں نے یہ بھی نہیں کہا کہ یہ غلط ہے، نہ جانچ کی بات مانی اور نہ کوئی جواب دیا۔مرکزی جانچ بیورو ( سی بی آئی) کے ڈائرکٹر نے اپنی سطح پر جانچ شروع کردی تو انہیں رات میں ہی ہٹادیا گیا ۔