حیدرآباد/20ستمبر(ایجنسی) کانگریس کے سینئررہنما غلام نبی آزاد نے جمعرات کو یہاں دعوی کیا کہ حکمران تلنگانہ راشٹر سمیتی کی علاقے کے لیے الگ ریاست کا درجہ حاصل کرنے میں کوئی کردار نہیں تھا.
انہوں نے صحافیوں کو بتایا، "TRS ٹی آر ایس کا کوئی رول نہیں تھا، اسکے لیے
کانگریس پارٹی، تلنگانہ سے کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے، تلنگانہ سے پارلیمانی رکن، تلنگانہ سے پارٹی تنظیم پوری طرح ذمہ دار ہے.
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ورکنگ کمیٹی نے تلنگانہ کے پارٹی
آفس کے سفارشات کوآگے بڑھایا اور پھر منمہون سنگھ حکومت نے الگ تلنگانہ کے لیے قانون بنایا.