حیدرآباد، 15 فروری (ذرائع) تین ماہ کی تاخیر کے بعد، 15 رکنی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا انتخاب 7 مارچ کو ہوگا۔
کمیٹی کے انتخابات کا
نوٹیفکیشن 16 فروری بروز جمعہ کو جاری کیا جائے گا اور امیدوار 20 سے 27 فروری تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں-
موصول ہونے والی نامزدگیوں کی فہرست 28 فروری کو جانچ پڑتال کے بعد آخری دن شائع کی جائے گی۔