حیدرآباد، 21 فروری (ذرائع) امبربیٹ میں آوارہ کتوں کے حملے سے چار سالہ بچے کی موت کے بعد جی ایچ ایم سی میئر جی وجیا لکشمی نے پورے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔
منگل کو یہاں میڈیا کے
نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، میئر نے کہا، "وہ واقعہ جس میں ایک بچے کی جان چلی گئی، انتہائی افسوسناک ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) لڑکے کے والدین کو مدد فراہم کر رہی ہے۔