حیدرآباد 31مئی(یواین آئی) سوئیگی کے ذریعہ دیئے گئے چکن کے آرڈر کے بعد چکن میں ربربینڈ کے پائے جانے کی ایک گاہک کی جانب سے شکایت کے بعد شہرحیدرآباد کی کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ کالونی میں واقع کین ٹکی فرائیڈ چکن(کے ایف سی) کا گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم
سی)کے فوڈ سیفٹی ونگ نے معائنہ کیا۔
سائی تیجا نامی گاہک نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ چکن پیس میں فرائیڈ کے ساتھ ربربینڈ بھی پایاگیا۔
انہوں نے ابتدا میں اس بات کی شکایت کے ایف سی سے کی تاہم جب کے ایف سی سے کوئی ردعمل نہیں ملا تو تیجا نے جی ایچ ایم سی سے اس بات کی شکایت کی۔