حیدرآباد6اکتوبر(یواین آئی)گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)نے تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں و سنیماٹوگرافی سرینواس یادو کی سالگرہ کے موقع پر غیر قانونی بینر لگانے پر آئکان پرائیویٹ لمیٹیڈ
کمپنی کو تین لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔
وزیر کے حامیوں نے وزیراعلی کے کیمپ آفس بیگم پیٹ کے قریب ایسے تین بڑے بینرس لگائے تھے۔
یہ بینرس آئکان میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی کے بورڈس پر لگائے گئے تھے۔