حیدرآباد 30نومبر(یواین آئی) گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے یکم دسمبر کوہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں بعض اہم شخصیات نے رائے دہندوں میں بیداری پیداکی ہے۔
ان اہم شخصیات
نے جمہوریت میں رائے دہی کی اہمیت کو اجاگر سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر اپنی ویڈیوز کے ذریعہ اجاگر کیا۔
انہوں نے عوام کے لئے کام کرنے والے حقیقی لیڈروں کو منتخب کرنے شہریوں کے حقوق پرزور دیا۔