حیدرآباد7اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے دعوی کیا ہے کہ جلد ہونے والے گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کے انتخابات میں حکمران جماعت ٹی آرایس
104ڈیویثرنس پر کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے ایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس نے جن نشستوں پر قبل ازیں کامیابی حاصل کی تھی، ان نشستوں پر بھی یہ جماعتیں کامیاب نہیں ہوں گی۔