حیدرآباد18نومبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں سرینواس یادو نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے انتخابات میں حکمران جماعت ٹی آرایس104وارڈس پر کامیاب ہوگی۔
انہوں نے آج میڈیا سے بات کرتے
ہوئے کہا کہ حیدرآبادشہر کی ترقی اور عوامی بہبود کے معاملہ میں ٹی آرایس کے سوا دیگر جماعتیں سنجیدہ نہیں ہیں کیونکہ گذشتہ 6برس کے دوران ٹی آرایس نے بہتر کام کئے ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ضمنی انتخاب کے نتائج کا اثر جی ایچ ایم سی کے انتخابات پر نہیں پڑے گا۔