حیدرآباد یکم دسمبر(یواین آئی)گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)انتخابات کے سلسلہ میں جنگم میٹ میں ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔
تفصیلات کے مطابق بی جے پی لیڈر شہزادی بیگم جنہوں نے گذشتہ اسمبلی
حلقہ سے مقابلہ کیا تھا، رائے دہی کے مرکز پہنچیں اور ووٹرسلپس کو دیکھنا شروع کردیا۔
مقامی مجلسی لیڈروں نے ان کے اس قدم پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شہزادی بیگم نہ تو اس علاقہ کی رائے دہندہ ہیں اور نہ ہی امیدوار ہیں۔