حیدرآباد7اکتوبر(یواین آئی) گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے انتخابات کے سلسلہ میں جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔
تلنگانہ اسٹیٹ
الیکشن کمشنر پارتھاسارتھی نے یہ بات بتائی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان انتخابات کی رائے دہی کی تاریخ کا ہنوز فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، نومیر یا پھر دسمبر میں انتخابات ہوں گے۔