حیدرآباد یکم دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپویشن (جی ایچ ایم سی)انتخابات کے اگزٹ پولس پر پابندی عائد کردی۔
یہ پابندی بعض تکنیکی
وجوہات کی بناپر بعض بوتھس میں دوبارہ رائے دہی کے پیش نظر 3دسمبر کی شام تک عائد کردی گئی۔
اولڈملک پیٹ ڈیویثرن میں رائے دہی،بیلٹ پیپر پر سی پی آئی کے نشان کی غلط طباعت کی وجہ سے روک دی گئی۔