حیدرآباد 26نومبر(یواین آئی)گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات کے سلسلہ میں تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی جانب سے 28نومبر کو شہر کے لال بہادر اسٹیڈیم میں ہونے والے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے جلسہ عام کے انتظامات کا وزیربلدی نظم ونسق و
شہری ترقی کے تارک راما راو نے جائزہ لیا۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریان حیدرآباد سے اپیل کی کہ وہ اس جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے اس کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی حیدرآباد میں تکمیل شدہ ترقیاتی پروجیکٹس کی تفصیلات اس جلسہ میں بتائیں گے۔