: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،21 اگسٹ (ذرائع) شہر میں منگل کو موسلادھار بارش کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، کالونیوں میں سیلاب آگیا اور متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کمشنر امرپالی کاٹا نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔ جی
ایچ ایم سی اور ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ڈی آر ایف) نے ایک الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو گھر میں رہنے کا مشورہ دیا۔ منگل کے روز، ڈی آر ایف ٹیموں کو متعدد شکایات موصول ہوئیں اور انہوں نے گرے ہوئے درختوں کے 30 معاملات کو کامیابی کے ساتھ حل کیا، اور بشیر باغ میں منہدم ہونے والی دیوار سے نمٹا۔