نئی دہلی/5مارچ(ایجسنی)سال 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر ہوئے حملے کے الزام میں ملزم افصل گرو کے بیٹے نے ہندوستانی حکومت سے پاسپورٹ دینے کی مانگ کی ہے، افضل گرو کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اسے بیرون ملک میں پڑھائی کرنے کے لیے اسکالرشپ مل رہی ہے لیکن پاسپورٹ نہیں ہونے کی وجہ سے وہ اسکا فائدہ نہیں لے پارہے ہیں، افضل گرو کے بیٹے نے کہا کہ اسکے پاس آدھار کارڈ ہے، تو پاسپورٹ بھی ملنا چاہیے، یاد رہے افضل گرو کو سال 2013 میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی.
ایک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے افضل گرو کے بیٹے ghalib-guru غالب گرو نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ میرا پاسپورٹ ملنا چاہیے، کیونکہ ترکی میں مجھے اسکالرشپ مل رہی ہے میڈیکل کے لیے، اگر میرے پاس آدھار ہے تو مجھے پاسپورٹ کیوں نہیں ملنا چاہیے، مجھے لگتا ہے کہ مجھے پاسپورٹ ملنا چاہیئے.
غالب سائنس کا طالب علم ہے، اس نے 12ویں میں فزکس، کمیسٹری ، بیالوجی لی تھی، اس نے سبھی میں 80 سے اوپر کے نشان حاصل کیے تھے-