: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پنجی/24مئی(ایجنسی) بی جے پی کے خلاف ملک کی اپوزیشن پارٹیاں عظیم اتحاد بنانے کی قواعد میں مصروف ہے، شیو سینا پہلے ہی یہ اعلان کرچکی ہے کہ وہ 2019 کا لوک سبھا انتخاب بی جے پی کے ساتھ مل کر نہیں لڑے گی، اسی درمیان گوا کی بی جے پی حکومت
میں شامل گوا فاروڈ پارٹی (جے ایف پیgfp) نے اسکا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دی ہے، ایسے وقت جب بی جے پی کے ساتھ ایک کے بعد ایک کئی اتحادی ساتھ چھوڑ رہے ہیں، جی ایف پی کی دھمکی بہت معنی نہیں رکھ سکتی ، جی ایف پی کے اس بیان کے بعد بی جے پی کی مشکلیں بڑھ سکتی ہے.