یوکرائن/3جنوری(ایجنسی) جرمن وزیر خارجہSigmar Gabriel زیگمار گابریئل دو روزہ دورے پر یوکرائن جا رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ اپنے یوکرائنی ہم منصب سے
ملاقات کرنے کے علاوہ شورش زدہ مشرقی یوکرائن بھی جائیں گے، جہاں روس نواز علیحدگی پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان سن 2014 سے لڑائی جاری ہے۔ گابریئل اس دورے کے دوران منسک امن معاہدے پر عمل درآمد کے موضوع پر بھی بات چیت کریں گے۔ سن 2014 سے مشرقی یوکرائن میں جاری مسلح تنازعے کی وجہ سے اب تک قریب ساڑھے دس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔