نئی دہلی/ بیونس آئرس، یکم دسمبر (ایجنسی)وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی لیڈر ہندوستان۔امریکہ تعلقات کے زبردست حامی تھے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "میں بش کنبہ اور امریکی عوام سے سابق امریکی صدر جارج بش کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں۔وہ دنیا کی تاریخ کے نازک عہد کے بڑے لیڈروں میں سے ایک تھے۔" وزیراعظم نے کہا کہ صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے ہمیشہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مستحکم رشتو ں کی وکالت کی۔ انہوں نے لکھا کہ خدا ان کے روح کو شانتی دے۔" واضح رہے کہ وزیراعظم مودی بیونس آئرس میں دسویں جی۔20 میں شریک ہیں۔