: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
واشنگٹن/18اپریل(ایجنسی) امریکہ کی سابق خاتون اول اور خواندگی کی مہم چلانے والی اہم شخصیت باربرا بش کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا تعلق دو امریکی صدور سے رہا۔ وہ جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ اور جارج ڈبلیو بش کی والدہ تھیں۔ باربرا بش 1989 سے 1993 تک خاتون اول رہیں۔ ان کی صحت ایک عرصے سے خراب تھی اور انھوں نے حال میں علاج کرانے سے انکار کر دیا تھا۔
امریکی سیاسی حلقے کے
علاوہ دنیا بھر سے انھیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کے شوہر 93 سال کی عمر میں سب سے زیادہ عمر تک جینے والے امریکی صدر بن گئے ہیں۔ ان کے بیٹے جارج ڈبلیو بش 2000 میں صدر منتخب ہوئے اور ملک کے 43 ویں صدر کی حیثیت سے انھوں نے دو بار ملک کی سربراہی کی۔ انھوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا146146میری پیاری والدہ کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ لورا، باربرا، جینا اور ہم اداس ہیں لیکن ہماری روح کو سکون ہے، کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کی روح کو سکون مل گیا ہے۔