the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دبئی،2اگسٹ (ایجنسی) ہالی وُڈ کے معروف ستارے جورج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال لبنان میں 3000 پناہ گزین شامی بچوں کو اسکول بھیجنے میں مدد کریں گے۔

اقوام متحدہ کے مطابق شام میں جنگ کے سبب اپنے ملک سے فرار ہونے والے تقریبا 2 لاکھ بچے تعلیم حاصل نہیں کر رہے ہیں۔
ادھر کلونی فاؤنڈیشن فار جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دو عالمی کمپنیوں گُوگل اور ہیولٹ پیکرڈ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسف اور لبنانی وزارت تعلیم کی مدد میں حصہ لیا تا کہ شامی پناہ گزین بچوں کے لیے 7 "سیکنڈ شِفٹ" کے اسکول کھولے جا سکیں۔



jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">

لبنان میں اس وقت دس لاکھ سے زیادہ شامی پناہ گزین موجود ہیں جن میں پانچ لاکھ کے قریب بچے ہیں۔ لبنان ان شامی بچوں کو سرکاری اسکولوں میں "سیکنڈ شفٹ" کے نظام کے ذریعے تعلیم دے رہا ہے۔ اس نظام کے تحت دوپہر کے بعد اضافی کلاسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

جورج اور امل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ " ہزاروں شامی نوجوانوں کو اس بات کا خطرہ درپیش ہے کہ وہ معاشرے کا غیر مفید کردار بن جائیں... البتہ سرکاری طور پر تعلیم کے ذریعے اس صورت حال کو تبدیل کرنے میں مدد مل سکتی ہے"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.