حیدرآباد9ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ میں جلد ہی اراضیات کے سروے کا کام مکمل کرلیاجائے گا۔
ایک ایک انچ اراضی کا سروے کیاجائے گااور سرکاری دستاویزات
میں اس کا اندراج کیاجائے گا۔
انہوں نے اسمبلی میں ریونیو بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم آر اوز اور آر ڈی اوز کے خصوصی اختیارات ختم کردیئے گئے ہیں تاہم ایم آر اوز کو زرعی اراضیات کے رجسٹریشن کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔