: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،3 فروری (یو این آئی) آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے نے آج چین کا نام لئے بغیر کہا کہ کچھ ممالک قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدوں پرسابق صورتحال کو تبدیل کرنے جیسی کاروائی کر رہے ہیں اور یہ مستقبل کے ٹکراؤ کے ’ٹریلر‘ کی طرح ہے جنرل نرونے نے جمعرات کو پرگیان کنکلیو
سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ہم نے دیکھا ہے کہ کچھ ممالک عالمی سطح پرتسلیم شدہ قواعد اور ضوابط پر مبنی نظام کو چیلنج کر رہے ہیں ۔ یہ چیلنجز چپکے سے کئے جانے والے حملوں، موقع پرستانہ کاروائی، سابق صورتحال کو تبدیل کرنے اور ماحول کو جنگ کی حدود سے کچھ نیچے تک لے جانے کی صورت میں سامنےآرہے ہیں‘‘۔