: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، یکم فروری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تیسری مدت کار کے پہلے بجٹ کو عام شہریوں کے لیے وقف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ سے کسانوں، نوجوانوں، خواتین، مزدوروں سمیت ہر طبقے کی امنگیں پوری ہوں گی اور ملک کی ترقی کا سفر بھی تیز ہو گا۔
مرکزی بجٹ 2025-26 پر اپنے رد عمل میں ، مسٹر مودی نے کہا، " آج ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کا بجٹ ہے، یہ ایک ایسا بجٹ ہے جو ہر ہندوستانی کے خوابوں کو
پورا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کے لیے بہت سے شعبے کھولے ہیں۔ یہ ترقی یافتہ ہندوستان کے مشن کو آگے بڑھانے والا ہے، یہ بجٹ ترقی کو کئی گنا بڑھانے والا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عام طور پر بجٹ کا فوکس اس بات پر ہوتا ہے کہ سرکاری خزانہ کیسے بھرے گا لیکن یہ بجٹ اس کے بالکل بر عکس ہے۔ ملک کے شہریوں کی جیبیں کیسے بھریں گی ، ملک کے شہریوں کی بچت کیسے بڑھے گی اور ملک کے شهری ترقی میں کس طرح شراکت دار بنیں گے ، یہ بجٹ اس کی ایک مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔