جے پور ، 3 مئی (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست میں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں جان بچانے کے لئے وبا کے ریڈ الرٹ کرفیو کو سخت کرنے اور میڈیکل آکسیجن کی تقسیم میں اضافہ کرنے کے لئے مرکزی حکومت سےمستقل تال میل برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے مسٹر گہلوت اتوار کی رات ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آکسیجن کی فراہمی ، دوائیوں کی دستیابی ،
کووڈ انفیکشن اور پیر سے شروع ہونے والے وبا کے ریڈ الرٹ عوامی نظم و ضبط پکھواڑے کا جائزہ لے رہے تھے۔
اس کے ساتھ ہی ، انہوں نے مرکزی حکومت کے ذریعہ درآمد کیے جانے والے آکسیجن ٹرانسپورٹ ٹینکروں میں سے راجستھان کو ضرورت کے مطابق ٹینکروں کی فراہمی کے لئے بھرپو عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ پروٹوکول کی سختی سے پابندی زندگی بچانے کے لئے بہت ضروری ہے۔