ذرائع:
تل ابیب: غزہ کے الشفاء اسپتال نے منگل کے روز کہا کہ اسے اسپتال کے احاطے کے اندر اسرائیلی بمباری کے بعد مرنے والے لوگوں کی لاشوں کو دفن کرنے پر مجبور کیا گیا۔
ہسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ لاشیں گلنے سڑنے کی حالت میں تھیں اس لیے وہ اسے نہیں رکھ سکتے تھے اور تمام لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا۔
ہسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ جو قبریں کھود رہے ہیں وہ چھوٹی تھیں
اور تمام مرنے والوں کے لئے یہ ناکافی ہے۔
ہسپتال کے حکام کا کہنا تھا کہ انہیں ایمرجنسی کیسز کے لیے بغیر اینستھیزیا اور بغیر بجلی کے آپریشن کرنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کونسل آف ریڈ کراس کی مداخلت کے بعد اسرائیلی فوج نے پری میچور بچوں کی ایک چھوٹی تعداد کو ہسپتال سے باہر منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ہسپتال کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ تمام زخمیوں کو ہسپتال سے محفوظ نکالنا چاہتے ہیں۔