the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنو، 12نومبر (یو این آئی)سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی سابقہ حکومت میں کابینی وزیر رہے گایتری پرساد پرجاپتی کو اجتماعی عصمت دری معاملے میں جمعہ کو عدالت نے عمرقید اور دو لاکھ روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
ایم پی اور ایم ایل اے سے منسلک جرائم معاملات کی لکھنو میں واقع خصوصی عدالت کی طرف سے اس معاملہ میں پرجاپتی کے ساتھ دو دیگر قصورواروں کو بھی عمر قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کو ہی عدالت کے خصوصی جج پون کمار رائے پرجاپتی کے علاوہ دو دیگر ملزمین آشیش شکلا اورج اشوک تیواری کو اس سنسنی خیز معاملہ میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔



معاملہ کے چار دیگر ملزمین روپیشور عرف روپیش، چندرپال، وکاس ورما امریندر سنگھ پنٹو کو عدالت نے شواہد کی کمی کے سبب رہا کردیا تھا۔
خیال رہے کہ متاثرہ کی شکایت پر اس وقت کی حکومت میں طاقتور وزیر پرجاپتی کے خلاف پولیس کے معاملہ درج نہیں کرنے پر 18فروری 2017کو سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس کو معاملہ درج کرنا پڑا۔ پرجاپتی اور دیگر چھ ملزمین کے خلاف اجتماعی عصمت دری، دھمکی دینے اور پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج ہوا تھا۔ متاثرہ نے پرجاپتی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف اجتماعی عصمت دری کا الزام لگاتے ہوئے اس کی نابالغ بیٹی کے ساتھ بھی زبردستی جسمانی تعلقات بنانے کی شکایت درج کرائی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.