: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پیرس 13 ستمبر(ایجنسی) فرانس میں مصنوعی طریقے سے حاملہ ہونے کی سہولت اب صرف ان میاں بیوی تک محدود نہیں رہے گا جو طبی مدد کے بغیر بچے پیدا نہیں کر سکتے۔ حکومت جلد ہی ہم جنس پرست عورتوں کو بھی مصنوعی طریقے سے حاملہ ہونے یا مصنوعی بارآوری کی اجازت دیدے گی۔ فرانسيسی حکومت یہ اجازت ایسی خواتین کو بھی فراہم کرنا چاہتی ہے، جو تنہا زندگی گزار رہی
ہیں۔
فرانس میں جلد ہی ہم جنس پرست خواتین کو مصنوعی طریقے سے حاملہ ہونے یا مصنوعی بارآوری کی جازت دے دی جائے گی۔ ریاستی سیکریٹری برائے صنفی مساوات مارلینے شیاپا نے آج بتایا کہ حکومت یہ اجازت ایسی خواتین کو بھی فراہم کرنا چاہتی ہے، جو تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ماکروں نے جو وعدہ کیا ہے، اسے جلد ہی پورا کیا جائے گا۔ فرانس چند ماہ بعد "بائیو اخلاقیات" کے قانون میں تبدیلی لاتے ہوئے اس نئے قانون کی منظوری دے گا۔