حیدرآباد 5 اپریل (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر سیول سپلائز گنگولہ کملا کر نے دعوی کیا کہ حکومت تلنگانہ نے ساڑھے نو سالوں میں دسویں سے پی جی ، کانسٹیبل سے ڈپٹی کلکٹر تک کے کئی امتحانات مؤثر طریقے سے منعقد کئے لیکن بی جے پی لیڈران تلنگانہ ریاست میں افرا تفری پیدا کر کے
وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریاست میں افرا تفری پھیلانا ان کا مقصد ہے۔
آج کریم نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے بی جے پی کے ریاستی سربراہ بنڈی سنجے ایسی گھٹیا حرکتیں کر رہے ہیں۔