the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، ٢٧ ستمبر (اعتماد) حیدرآباد میں جمعرات کے روز نکالے جانے والے گنیش وسرجن سے قبل شہر میں جلوس کے راستوں پر موجود مساجدوں کو کپڑوں سے ڈھانک دیا گیا ہے۔ یہ عمل کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا۔ افضل گنج، چارمینار اور شہر کے دیگر علاقوں کی مساجدوں کو بڑے کپڑوں سے ڈھانک دیا گیا۔

گنیش جلوس کے دوران شہر میں پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس حکام نے ہمیشہ کی ترح یہ طریقہ اختیار کیا ہے۔ شہر کے مذہبی مقامات پر پولیس کی اضافی چوکسی برتی جارہی ہے۔ اہم مساجدوں اور مندروں پر سیکورٹی فورسز کی بھاری فورس تعینات کی گئی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

آج حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد



محمود علی، تلنگانہ کے وزیر سرینواس یادو، جی ایچ ایم سی میئر وجے لکشمی گدوال اور ڈی سی پی ساؤتھ زون سائ چییتانیہ کے ساتھ بالاپورسے حسین ساگر جانے والے راستوں کا معائنہ کیا۔ اس معائنہ میں چارمینار اور معظم جاہی مارکیٹ سمیت اہم مقامات کا احاطہ کیا گیا۔

واضح رہے کے کل گنیش جلوس کے پیش نظر مرکزی میلاد جلوس ملتوی کردیا گیا ہے. شہر میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے مرکزی میلاد کمیٹی نے جلوس کو ملتوی کردیا گیا اور ٢٨ ستمبر کے بجاۓ یکم اکتوبر کو مرکزی میلاد جلوس تاریخی مکہ مسجد سے نکالا جائیگا.

یہ اقدام ہندو برداروں کے گنیش جلوس کے پیش نظر شہر میں امن کو برقرار رکھنے کے لیا اٹھایا گیا. پولیس نے عوام سے امن کو برقرار رکھنے اور پر امن ماحول میں تہواروں کو منانے کی اپیل کی.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.