: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 22 اگست (یو این آئی ) روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے آج یہاں ملک میں گاڑیوں کی حفاظت کے لیے بھارت این سی اے پی اور اے آئی
ایس۔ 197 کا آغاز کیا۔ بھارت این سی اے پی یعنی نیو کار اسمنٹ پرو گرام اور آٹو موبائل انڈیا انڈیکس 197 کا آغاز کرتے ہوئے، مسٹر گڈکری نے کہا کہ یہ صارفین کو محفوظ کار خریدنے کے لیے بہتر انتخاب کرنے کے قابل بنانے کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت این سی اے پی اور اے آئی ایس۔ 197 کے تحت نئی حفاظتی
نظام مینو فیکچررز اور صارفین کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گی۔ یہ پرو گرام یکم اکتو بر سے شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی حفاظت ان کی ترجیح ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ حفاظت کے حوالے سے گاڑیوں کے معیار اور حفاظتی معیارات کے درمیان مقابلہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اچھے معیار اور بہتر ماڈل کی گاڑیاں خریدنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دیکھا ہے کہ اچھی اور نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے شیئر ز بھی اسی رفتار سے بڑھ رہے ہیں اور مارکیٹ میں ان کی ساکھ بڑھ رہی ہے۔