نئی دہلی ، 03 اگست (یو این آئی) روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے نجی ، تجارتی اور دو پہیہ کار مینوفیکچررز پر زور دیا کہ وہ 100 فیصد ایتھنول اور گیسولین سے چلنے والی فلیکس ایندھن کی گاڑیاں (ایف ایف وی) تیار کریں تاکہ ایسی گاڑیاں جلد سے جلد سڑک پر لائی جائیں۔
مسٹر گڈکری نے منگل کو یہاں سوسائٹی آف انڈیا
آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی آئی اے ایم) کے وفد سے ملاقات کے دوران یہاں پرائیویٹ ، کمرشل اور ٹو وہیلر آٹوموٹیو مینوفیکچررز کے سی ای او کے وفد سے ملاقات میں 100 فیصد ایتھنول اور گیسولین سے چلنے والی ایف ایف وی کی تیزی سے تیاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کار مینوفیکچروں کی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ ایک سال کے اندر ملک میں ایسی گاڑیاں چلانے میں مدد کریں۔