نئی دہلی ، 24 دسمبر (یواین آئی) روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے فاسٹیگ تمام گاڑیوں کے لئے لازمی کیا گیا ہے ۔
مسٹرگڈکری نے جمعرات کو یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب
تک کچھ گاڑیوں کو ریاعت دی جارہی تھی اسے ختم کردیا گیا ہے اور یکم جنوری 2021 سے تمام گاڑیوں کے لئے فاسٹ ٹیگ ضروری کر دیا گیا ہے ۔
مرکزی حکومت نے رواں برس نومبر میں تمام گاڑیوں کے لئے یکم جنوری سے فاسٹیگ سسٹم کو لازمی بنانے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔