the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
رام پور، 18 دسمبر (یو این آئی) ملک کی ترقی کے لیے اقتصادی نقطہ نظر سے ترقی ضروری ہے غریبی سے نجات ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ”ہنر ہاٹ“ اس سمت میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ اورا سمال، مائیکرو اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے رام پور(یوپی) میں منعقد ہنرہاٹ کا افتتاح کے موقع پر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”ہنر ہاٹ“ میں ملک بھر کے سودیشی ہاتھ سے تیار شاندارمصنوعات دستیاب ہیں۔”ہنر ہاٹ“ گاؤں کے ہنرمند لوگوں کو بڑا پلیٹ فارم مہیا کرا رہا ہے۔ جب یہ سامان بیرون ممالک جائیں گے، ملک کے دست کار، کاریگر صاحب حیثیت اور مضبوط بنیں گے، تبھی ہمارا خواب پورا ہوگا۔
وزیر



موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کا ”خود کفیل بھارت“ کا خواب پورا کرنے کے لیے ایم ایس ایم ای وزارت، اقلیتی امور کی وزارت اور کھادی اور گرام ادھیوگ کمیشن مل کر کام کریں گے۔ ”ہنر ہاٹ“ کی مصنوعات کو بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیاکرانے میں ایم ایس ایم ای وزارت،اقلیتی امور کی وزارت کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
اس موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی،کھادی اورگرام ادیوگ کمیشن کے چیئرمین مسٹر ونئے کمار سکسینہ،اترپردیش کے کھادی اور گرام اُدیوگ، اسمال، مائیکرو اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے وزیرمسٹر سِدھارتھ ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیر مملکت برائے پانی، بجلی مسٹربلدیو سنگھ اَولکھ موجودرہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.