نئی دہلی، 6 فروری (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے منگل کو اروناچل پردیش میں قومی شاہراہ 913( این ایچ - 913) فرنٹیئر ہائی وے کے کھر سنگ - میاو - وجئے نگر ۔ گاندھی گرام سیکشن کی تعمیر کے لئے 1014.59 کروڑ روپے کی
منظوری دی۔
مسٹر گڈکری نے سوشل میڈیا پر کہا، " یہ تبدیلی لانے والی 61.55 کلو میٹر لمبی سڑک، جو انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی) موڈ پر تیار کی گئی ہے ، سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے سرحدی علاقوں میں رابطے کو بڑھانے کا وعدہ کرتی ہے۔