کیوبیک/8جون(ایجنسی) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیچ جی ۔7 چوٹی کانفرنس کے دوران رسمی دو طرفہ گفتگو نہیں ہوگی لیکن مسز تھریسا مےکانفرنس میں حصہ لینے والے تمام دیگر لیڈران کے ساتھ ملاقات کریں گی ۔
امریکہ نے گذشتہ ہفتہ کناڈا ، میکسیکواور یوروپی یونین سے
درآمد ہونے والے اسپات اور الیومنیم کی درآمد ٹیکس کی شرحیں بڑھا دی تھیں ۔ اس کے بعد سے کیوبیک میں منعقد ہونے والے جی ۔ 7 چوٹی کانفرنس میں دونوں لیڈر پہلی دفعہ آمنے سامنے ہونگے ۔
مسز تھریسا مے کے افسروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ کوئی رسمی دو طرفہ گفتگو کا امکان نہیں ہے حالانکہ افسروں نے ذاتی طور پر ملاقات کے امکان سے انکار نہیں کیا ہے ۔