the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
روم، 30اکتوبر (یو این ائی) دنیا کی چوٹی کی 20معیشتوں کے گروپ جی۔20کا دورزہ سالانہ سربراہی اجلاس آج یہاں میزبان اٹلی کی صدارت میں باضابطہ طورپر شروع ہوا جس میں کووڈ سے عالمی معیشت کو رفتار دینے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سطح پر کووڈ ٹیکہ کاری مہم میں تعاون پر اقدامات کئے جانے کا امکان ہے۔
جی۔20سربراہی اجلاس میں ہندستان کی نمائندگی وزیراعظم نریندر مودی کررہے ہیں۔ اٹلی کے وزیراعظم ماریو دروگو نے مہمان رہنماوں کا استقبال کیا۔ وزیراعظم مودی کے اجلاس کی جگہ پہنچنے پر



مسٹر دروگو نے اسٹیج سے نیچے اترکر انہیں گلے لگایا اور نہایت گرمجوشی سے انہیں اسٹیج پر لے گئے اور تصویرکھینچوائی۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چین کے صدر شی جنپیانگ کو چھوڑ کر جی۔20کے دیگر 18اراکین ممالک کے لیڈر شامل ہوئے جن میں امریکہ کے صدر جوبائیڈن بھی شامل ہیں۔
جی۔20 سربراہی اجلاس اقوا م متحدہ موسمیاتی تبدیلی معاہدہ کے رکن ممالک کی گلاسگو (برطانیہ) میٹنگ سے پہلے ہورہا ہے۔ اس میں کاربن کے اخراج کو کم کرکے ماحولیاتی درجہ حرارت میں اضافہ کو روکنے کا مسئلہ عالمی رہنماوں کے ذہن میں ترجیح پر ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.