حیدرآباد۔ 14 مارچ(یواین آئی)تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین کے طورپر ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے جی سکھیندرریڈی دوسری مرتبہ منتخب ہوگئے۔
ان کا انتخاب بااتفاق آرا
ہوا ہے کیونکہ اس عہدہ کیلئے اپوزیشن کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیاگیاتھا اورصرف ان کا ہی پرچہ نامزدگی داخل کیاگیا تھا جس کے بعد ان کو اس عہدہ کے لئے بہ اتفاق آرا منتخب قراردیاگیا۔